Posts

Showing posts from September, 2020

BAD MAZHAB

 *سوال: کسی منافق ، گستاخ ، ظالم ، بدمذھب رافضی مرتد وغیرہ کے مرنے پر خوشی منانا کیسا؟ حالانکہ حدیث پاک میں ہے کہ مُردوں کی خوبیاں بیان کرو۔* *جواب:* دشمنانِ اسلام ، اشد گمراہ ، ظالم ، منافق یا مرتد کی موت پر خوشی کا اظہار کرنا شریعت کے منافی نہیں ہے۔ اور اسکی نظیر سلف سے منقول ہے۔ اور اسکو نعمت کہا گیا ہے۔ اور ایسے لوگوں پر جب بیماری آتی ، یا قید ہوتے یا مصیبت میں گرفتار ہوتے تو اہلِ ایمان خوشی کا اظہار کرتے تھے۔ *اللہ کریم ﷻ ارشاد فرماتاہے:*  يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اذْكُرُوا نِعْمَةَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ إِذْ جَاءَتْكُمْ جُنُودٌ فَأَرْسَلْنَا عَلَيْهِمْ رِيحًا وَجُنُودًا لَمْ تَرَوْهَا وَكَانَ اللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرًا  اے ایمان والو! اللہ کا احسان اپنے اوپر یاد کرو جب تم پر کچھ لشکر آئے تو ہم نے ان پر آندھی اور وہ لشکر بھیجے جو تمہیں نظر نہ آئے اور الله تمہارے کاموں کو دیکھ رہا ہے۔ [الأحزاب: 9]  اس آیت سے معلوم ہوا کہ دشمن کی ہلاکت مومنین کے حق میں نہ صرف نعمت ہے بلکہ اللہ کا احسان ہے۔  اور اللہ کے احسان پر خوش ہو کر شکر ادا کرنا چاہئے۔ *مخالفین...

HINDU PURAAN

 مضمون نمبر 9 📚 *پران ہندو دھرم کی مقدس کتاب* 📚 ✍️ *تحریر از :*  *محمد رضوان احمد مصباحی*  *ادراگوڑی ، ٹھاکر گنج ،کشن گنج ،بہار ۔* *مقیم حال: جھاپا، نیپال۔*  *پرآن کا تعارف:* ہندو دھرم کی مقدس کتاب جیسے : وید، شاستر ، انپشد اور اسمرتی کو جس طرح ہندو سماج میں مقبولیت حاصل ہے اسی طرح پران کو بھی ایک گونہ اہمیت و مقبولیت حاصل ہے بلکہ حقیقت یہ ہے کہ پران ہی کے ذریعے ہندو سماج میں زیادہ اثر پڑا ہے کیوں کہ؛ وید اور انپشد وغیرہ سے تو ہندو علما اور خواص ہی استفادہ کرتے ہیں مگر پران کی مقبولیت عوام و خواص دونوں میں مسلم ہے دونوں ہی اس کو مطالعہ کرتے اور اس سے فائدہ اٹھاتے ہیں ۔ ✳️  *پران کا لغوی معنی:*    پران کے معنی قدیم، پرانا کے ہیں ۔ اس لیے قدیم حکایات اور کہانیوں کو بھی پران کہا جاتا ہے ۔ ✳️  *پران کا اصطلاحی معنی:*    *شری وامن شوارام آپٹے نےاس طرح بیان کیا ہے :*  کچھ مشہور مذہبی کتب جو تعداد میں ١٨/ ہیں اور ویاس جی کے ذریعے تالیف کردہ مانی جاتی ہیں اور جو قدیم ہندو مذہبی کہانیوں کے مجموعوں (कथा संग्रह ) کا خزانہ ہیں ۔  *(...