Posts

Showing posts from August, 2024

RAF'UL YADAIN MANSOOQ HAIN 2024

 ✍🏻 *حاشیہ: مولانا محمد یوسف عطا قادری رضوی راٸچوری الھندی* 📚 🙌 *رفع الیدین منسوخ ہیں* 🙌 🙌 *ہاتھوں کے اٹھانے کو رفع الیدین کہتے ہیں، نماز میں تکبیر تحریمہ یعنی نماز کے شروع کے علاوہ بقیعہ مقام پر یعنی رکوع اور سجدہ میں جاتے وقت کانوں تک ہاتھوں کو اٹھانا یہ منسوخ ہے اور دونوں سجدوں کا رفع الیدین بھی منسوخ ہیں اور اصول حدیث کے تحت منسوخ حدیث پر عمل کرنا ناجاٸز ہے  (شرح صحیح مسلم)* 📚 سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم پہلے رفع یدین کرتے تھے پھر آپ نے چھوڑدیا ۔  وذكر سيف في أول الفتوح عن عمرو بن محمد عن سعيد بن جبير عن ابن عباس قال:  كان رسول الله- صلى الله عليه وسلم  يرفع يديه في الصلاة كلما خفض ورفع، ثم صار إلى افتتاح الصلاة وترك ما سوى ذالك 📖[القدوري، التجريد للقدوري، ٥٢٠/٢]📚 اسی طرح سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ نے ایک شخص کو رفع یدین کرتے دیکھا تو فرمایا : یہ نہ کرو کہ یہ کام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلے کیا لیکن پھر چھوڑدیا  ۔ نُقِلَ عَنْ «عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ - رَضِيَ اللَّهُ عَن...