LAFZ E AHLE HADEES KI WAZAHAT
لفظ اہلحدیث کے بارے میں ایک ضروری وضاحت کی درخواست ایک غیرمقلد کی گزارش اپنے معزز علمائےکرام سےہم اہلحدیث کہلاتے ہیں اور ہمیں ان بات پر ناز بھی ہے - مگر اس بارے میں کچھ وضاحت کی ضرورت ہے سوال نمبر 01 اہلحدیث بمعنی طبقہ علمی کا لب ہے کہ جس طرح صرف ، نحو ، منطق ، حساب ، فقہ ، تفسیر قرآن میں علمی مہارت رکھنے والوں کو اہل صرف ، اہل نحو ، اہل منطق ، اہل حساب ، اہل تفسیر اور اہل قرآن کہا جاتا ہے کیونکہ ان میں ان علوم کی اہلیت موجود ہے - لیکن جو لوگ ان علوم میں نااہل ہوں ان پر یہ الفاظ استعمال نہیں ہوسکتے - اسی طرح حضرات محدثین جو علمی طور پر علم حدیث کے ماہر ہیں وہ تو اہلیت کی بناء پر اہلحدیث کہلاسکتے ہیں - لیکن جو لوگ اس علم کی اہلیت نہیں رکھتے وہ محدث یا اہلحدیث نہیں کہلاسکتے - اور ظاہر ہے ہمارے فرقے کا ہر فرد تو اسانید و متون اصول حدیث ، اسماء الرجال وغیرہ میں بصیرت تامہ نہیں رکھتا تو جیسے کسی جاہل کو منطقی ، مفسر ، صرفی ، نحوی کہنا جائز نہیں ، اسی طرح ان پڑھوں کا اہلحدیث بمعنی محدث کہلانا غلط ہے؟ سوال نمبر 02 اس طبقہ علمی کے لحاظ سے اہلحدیث [محدثین] کسی ایک فرقہ مذہبی سے متعلق نہی...