26 January Manana Kaisa
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ: یوم جمہوریہ منانا شرعا کیسا ہے ؟ حوالہ کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں! ساکن شاہ جہان پور بسم اللہ الرحمن الرحیم الجـــــواب بعون الملک الوھاب: مسلمانان ہند کے لئے 26 جنوری اور 15 اگست میں خوشی منانا اور مبارک بادی دینا بلاشک وشبہ جائز ہے اگر مراد و نیت منانے والے کی درست ہے ! جبکہ خلاف شرع کوئی کام نہ ہو - "انما الاعمال بالنیات" کی دلیل سے، فتاویٰ فقیہ ملت میں ہے کہ : "15 اگست اور 26 جنوری ہر ہندوستانی کے لئے خوشی کا دن ہے ۔ کیونکہ 15 اگست کو انگریزوں کے ظلم و ستم اور بالا دستی سے تمام ہندوستانیوں کو آزادی و نجات ملی ہے - جس کی خاطر حضرت علامہ فضل حق خیر آبادی وغیرہ علمائے اہل سنت نے فتویٰ جہاد دیا تھا اور ہزاروں مسلمانان ہند نے اس کے لئے اپنی جانیں قربان کی تھیں ، اور 26 جنوری کو جمہور ہند کا دستور مرتب کیا گیا جس میں مسلمانوں کو اپنے بعض معاملات جیسے نکاح ، طلاق ، میراث ، وغیرہا میں احکام شرعیہ کے نفاذ کی اجازت ملی ، اس لئے یہ دونوں دن مسلمانان ہند کے لئے خوشی کے دن ہیں ، اور اظہار خوشی کے لئے جلوس نکالنا عوام و خواص میں متعارف...