Posts

Showing posts from July, 2022

Zabeeha 2

 *حضورشیخ الاسلام والمسلمین پہ کئےگئےاعتراض کا مختصرخلاصہ* سرکاراعلی حضرت فاضل بریلوی رضی اللہ المولیٰ تعالی عنہ تحریرفرماتےہیں، ”ہاں وہابیوں میں جو عوام الناس ہیں یعنی جو طواغیت اربعہ یا اس کے پیروکار وں کے عقیدے کو نہ جانتا ہو وہ ان سب کی اقتداء کرنے کی وجہ سے بد مذہب وگمراہ ہیں اس کا ذبیحہ حرام نہیں ہوگا مگر بچنا انسب وأفضل ہے“ دیکھئے  (فتاوی رضویہ قدیم جلد ۸ صفحہ ۳۳۰) ماشآءاللہ ،اس سےزیادہ تفصیلی جواب حضورشارح بخاری علیہ الرحمہ کاہے  استفادہ کےلئےدیکھئے (فتاوی شارح بخاری جلددوم ص۳۸۹ اور جلد سوم ص ۳۲۹) یہی جواب حضورشیخ الاسلام والمسلمین کاتھا ہاں آپ کاجواب تھوڑا مبہم وغیرواضح ضرورتھا تو وضاحت طلب کرناتھااوراس کےلئےجولوگ معترضین ہیں یا اختلاف کررہےہیں   اختلاف کرنابرانہیں البتہ ان کو بالمشافہ براہ راست یا بذریعہ فون آنحضورسےرابطہ کرلیناچاہیئےتاکہ ان کےموقف کاکھل کےاظہارہوجاتا بالخصوص مرکزی ادارہ سےمتعلق علماءومفتیان کرام کوعوام میں بزرگوں کےتعلق سےرشاکشی وفتنہ انگیزی سےاحترازاولی تھا کہ ع۔ خطائےبزرگاں گرفتن خطاست ماضی قریب میں دیکھیئےہمارےاکابرین واسلاف میں اخ...

Zabeeha 1

 *وہابیہ کے ذبیحہ سے متعلق حضور شیخ الاسلام کا بیان اعلی حضرت محدث بریلوی ودگر مفتیان اہل سنت کے جوابات کے عین مطابق ہے* *ازقلم:* *محمد ساحل پرویز اشرفی جامعی* نحمدہ و نسلم و نصلی علی رسولہ المختار و علی آلہ و صحبہ الاخیار۔ امابعد !  *نہ تم صدمے ہمیں دیتے نہ ہم فریاد یوں کرتے*  *نہ کھلتے راز سربستہ نہ یوں رسوائیاں ہوتیں*   کئی دنوں سے واٹس ایپ ، فیس بک وغیرہ میں رئیس المحققین شیخ الاسلام و المسلمین کا وہابیہ کے ذبیحہ سے متعلق والا بیان خوب گشت کر رہا ہے ، بہت سارے حضرات اس بیان کو لے کر کافی شش و پنج میں ہے، اور بہت سارے گروپوں میں اس بیان کے حوالے سے بہت زیادہ بحث مباحثہ بھی ہو رہے ہیں ۔  مگر جب سے حضور شیخ الاسلام نے یہ بیان دیا ہے تب سے لے کر اب تک میری معلومات کے مطابق اہل سنت و جماعت کے کسی بھی بڑے معتمد و مستند عالم دین نے اس بیان کے خلاف نہ کوئی بیان جاری کیا ہے اور نہ ہی کوئی تحریر لکھ کر اس بیان کا رد کیا ہے۔ (ایسا نہ ہونا اس بات کی طرف کی۔ مشیر ہے کہ حضرت کا بیان بالکل حق ودرست ہے)  مگر کچھ ایسے مولوی ہیں جن کو ان کے گھر والے بھی اسے مولوی ماننے ک...