DUA MEIN HAATH UTHAANA KAISA?
نماز جنازہ کے بعد میت کےلیئے دعا ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ محترم قارئین : حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ مبارک سے لے کر اب تک مستحب عمل معروف چلا آرہا ہے کہ نماز جنازہ پڑھ لینے کے بعد حاضرین میّت کیلئے دعائے مغفرت کرتے ہیں ۔ نماز جنازہ کے بعد میت کیلئے دعا کرنا آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم اور صحابہ اکرام علیہم الرضوان کے قول و عمل سے ثابت ہے نماز جنازہ کے بعد دعا مانگنا مستحب عمل ہے فرض یا واجب نہیں ہے ۔ اس لئے دعا نہ مانگنے والوں کو ہم تنقید کا نشانہ نہیں بناتے چونکہ جب وہ اپنے آپ کو خود ہی اس ثواب والے عمل سے دور رکھنا چاہتے ہیں تو ان کی اپنی قسمت لیکن ایسے دوستوں کو یہ سوچنا چاہئے کہ اگر انہیں ایک نیک عمل کی توفیق نہیں ہے تو کم از کم دعا مانگنے والوں کو روک کر ان کے ثواب میں رکاوٹ نہ بنیں ۔ دعا کی فضیلت دعا کی فضیلت اور رغبت میں کئی آیات اور احادیث موجود ہیں، اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے ۔ " ادعونی استجب لکم"(سورۃ المومن 60) ترجمہ : مجھ سے مانگو میں تمہاری دعائوں کو قبول فرمائوںگا۔ اجیب دعوۃ الداع اذا دعانo(سورۃ البقرہ 186-) ترجمہ:جب دعا مانگنے والا ...