RAF'UL YADAIN MANSOOQ HAIN 2024

 ✍🏻 *حاشیہ: مولانا محمد یوسف عطا قادری رضوی راٸچوری الھندی* 📚


🙌 *رفع الیدین منسوخ ہیں* 🙌

🙌 *ہاتھوں کے اٹھانے کو رفع الیدین کہتے ہیں، نماز میں تکبیر تحریمہ یعنی نماز کے شروع کے علاوہ بقیعہ مقام پر یعنی رکوع اور سجدہ میں جاتے وقت کانوں تک ہاتھوں کو اٹھانا یہ منسوخ ہے اور دونوں سجدوں کا رفع الیدین بھی منسوخ ہیں اور اصول حدیث کے تحت منسوخ حدیث پر عمل کرنا ناجاٸز ہے  (شرح صحیح مسلم)* 📚


سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں:

کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم پہلے رفع یدین کرتے تھے پھر آپ نے چھوڑدیا ۔


 وذكر سيف في أول الفتوح عن عمرو بن محمد عن سعيد بن جبير عن ابن عباس قال:

 كان رسول الله- صلى الله عليه وسلم  يرفع يديه في الصلاة كلما خفض ورفع، ثم صار إلى افتتاح الصلاة وترك ما سوى ذالك


📖[القدوري، التجريد للقدوري، ٥٢٠/٢]📚


اسی طرح سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ نے ایک شخص کو رفع یدین کرتے دیکھا تو فرمایا :

یہ نہ کرو کہ یہ کام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلے کیا لیکن پھر چھوڑدیا  ۔


نُقِلَ عَنْ «عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -. 

رُوِيَ عَنْهُ أَنَّهُ رَأَى رَجُلًا يُصَلِّي فِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ يَرْفَعُ يَدَيْهِ فِي الصَّلَاةِ عِنْدَ الرُّكُوعِ وَعِنْدَ رَفْعِ الرَّأْسِ مِنْهُ، فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ صَلَاتِهِ قَالَ لَهُ: لَا تَفْعَلْ فَإِنَّ هَذَا شَيْءٌ فَعَلَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ تَرَكَهُ» ، 

📖[البابرتي، العناية شرح الهداية، ٣١٠/١]📚


سیدنا براء بن عازب رضی اللہ. عنہ. فرماتے ہیں:

کہ رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم صرف نماز کے شروع میں رفع یدین فرماتے اس کے بعد نہیں کرتے تھے 📖[السجستاني، أبو داود ,سنن أبي داود ,1/200]📚


حضرت علقمہ رحمہ اللہ روایت کرتے ہیں کہ سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا :

کیا میں تمہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی نماز نہ پڑھاؤں پھر آپ رضی اللہ عنہ نے  صرف ایک نماز کے شروع ہی رفع یدین کیا 📖[الترمذي، محمد بن عيسى، سنن الترمذي ، ٣٤٣/١]📚


بخاری و مسلم کی حدیث کے راوی خود ابن عمر رضی اللہ عنہ سے رفع یدین نہ کرنا ثابت ہے (طحاوی) ۔


بلکہ اس حدیث کے مشہور راوی سفیان بن عیینہ بھی کبھی رفع یدین نہ کرتے تھے (العلل) ۔

📖 *مسند الحمیدی/اخبار فقہ والمحدیثین/مسند امام محمد/مصنف ابن ابی شیبہ/جامع ترمذی/ناصر الدین البانی/سنن ابی داٶد/وغیرہ* 📚

واللہ اعلم بالصواب ۔

https://chat.whatsapp.com/CRXqJ5vlx8aLG9zr7PmHfC

@⁨~محمّد حسنین رضا قادری⁩

Comments

Popular posts from this blog

DUA MEIN HAATH UTHAANA KAISA?

IKHTELAAF RAHEMAT HAIN

DEEDAAR E ILAAHIﷻ