TAQDEER KE AQSAAM

🌹🌹تقدیر کی اقسام🌹🌹

(سوال) 
تقدیر کی قسمیں کتنی ہیں ؟؟
ہر ایک کی وضاحت کے ساتھ جواب عنایت کر دیتے تو بڑا کرم ہوتا. 

المستفتي: محمد شرافت حسین

❤️الجواب بعون الملك الوهاب اللهم هداية الحق والصواب❤️

تقدیر کی تین قسمیں ہیں. 
(1) مبرم حقیقی: جس میں تبدیلی ناممکن ہے. 
(2) معلق محض: اکثر اولیاء کی دعا سے ٹل جاتی ہے. 
(3) معلق مشابہ مبرم: جس تک خواص اکابر کی ہی رسائی ہے. 

صدر الشریعہ مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ (المتوفی 1367ھ) تقدیر کی اقسام بیان کرتے ہوئے ارشاد فرماتے ہیں:

قضا تین ۳ قسم ہے۔

مُبرَمِ حقیقی، کہ علمِ الٰہی میں کسی شے پر معلّق نہیں. 

اور معلّقِ محض، کہ صُحفِ ملائکہ میں کسی شے پر اُس کا معلّق ہونا ظاہر فرما دیا گیا ہے۔

اور معلّقِ شبیہ بہ مُبرَم، کہ صُحفِ ملائکہ میں اُس کی تعلیق مذکور نہیں اور علمِ الٰہی میں تعلیق ہے۔

وہ جو مُبرَمِ حقیقی ہے اُس کی تبدیل ناممکن ہے، اکابر محبوبانِ خدا اگر اتفاقاً اس بارے میں  کچھ عرض کرتے ہیں   تو اُنھیں اس خیال سے واپس فرما دیا جاتا ہے................

قومِ لوط پر عذاب قضائے مُبرَمِ حقیقی تھا، خلیل ﷲ علیہ الصّلاۃ والسلام اس میں جھگڑے تو اُنھیں ارشاد ہوا:

{ يٰۤاِبْرٰهِيْمُ اَعْرِضْ عَنْ هٰذَا١ۚ  ۔۔۔ اِنَّهُمْ اٰتِيْهِمْ عَذَابٌ غَيْرُ مَرْدُوْدٍ۰۰۷۶]

’’اے ابراہیم! اس خیال میں نہ پڑو  ۔۔۔  بیشک اُن پر وہ عذاب آنے والاہے جو پھرنے کا نہیں ۔‘‘

اور وہ جو ظاہر قضائے معلّق ہے، اس تک اکثر اولیا کی رسائی ہوتی ہے، اُن کی دُعا سے، اُن کی ہمّت سے ٹل جاتی ہے. 

اور وہ جو متوسّط حالت میں ہے، جسے صُحفِ ملائکہ کے اعتبار سے مُبرَم بھی کہہ سکتے ہیں، اُس تک خواص اکابر کی رسائی ہوتی ہے۔ حضور سیّدنا غوثِ اعظم رضی اﷲ تعالیٰ عنہ اسی کو فرماتے ہیں: ’’میں قضائے مُبرَم کو رد کر دیتا ہوں‘‘.

(بہار شریعت، ج 1، ص 13،14،15، کراچی)

والله اعلم بالصواب


Comments

Popular posts from this blog

DUA MEIN HAATH UTHAANA KAISA?

IKHTELAAF RAHEMAT HAIN

DEEDAAR E ILAAHIﷻ